میرپور میں بھی پولیو کے خاتمے کے لئے تین روزہ قومی پولیو مہم کاافتتاح کر دیا گیا

Published on December 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

8
میرپور(یوا ین پی) آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع میرپور میں بھی پولیو کے خاتمے کے لئے تین روزہ قومی پولیو مہم کاافتتاح کر دیا گیا ۔ پولیومہم کاافتتاح ڈپٹی کمشنرانصر یعقوب ، ڈاکٹر ارشد محمود میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ھیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراورڈاکٹراصغر علی ڈی ایچ او میرپور نےDHOآفس میرپورمیں 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر کیا افتتاح کے موقع پرڈاکٹر فاطمہ یعقوب ،ڈاکٹر ماریہ ذولفقار پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ MNCHپروگرام ،سردار محمدوسیم خان ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر،نعیم سرور سوشل آرگنائزر DHOآفس میرپور ،آمنہ سہیل پلاننگ آفیسرکے علاوہ معززین شہر اورعوامی نمائندے اور ملازمیں محکمہ صحت عامہ بھی موجود تھے ۔DHO ڈاکٹراصغر علی نے کہاکہ محکمہ صحت عامہ ضلع میرپور کی ٹیمیں پورے ضلع میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت آزادکشمیر بھرمیں پولیو سے بچاؤ کی مہم کو ایک قومی،مذہبی اور دینی فریضہ کی طرح ادا کرنا نا صرف حکومت، محکمہ صحت عامہ بلکہ ہر فرد ہر شہری اور ملازم کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ سہہ روزہ مہم کے دوران ضلع میرپور میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے ضلع میرپور کو7زون میں تقسیم کرکے تربیت یافتہ سپروائزر مقرر کئے گے ہیں WHOکی ہدایت کے مطابق پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن میرپور،ٹاون کمیٹی اسلام گڑھ ،چکسواری اور میونسپل کمیٹی ڈڈیال کے ساتھ ساتھ21یونین کونسل کی سطح پر ٹیموں کی نگرانی کے لئے49یونین کونسلز؍وارڈ انچارجز مقرر کئے گئے ہیں ان انچارج ہا کی نگرانی میں5 سال تک کی عمر کے77860بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے191موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ہر یونین کونسل کی سطح پر ضلع بھر کے مراکز صحت پر39فکسڈ سینٹراور شہرکے داخلی اور خارجی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ مختلف اہم مقامات پر والدین کے ہمراہ سفر کرنے والے بچوں کے لئے 19مختلف ضروری مقامات پر ٹرانزٹ پوانٹس بھی بنائے گئے ہیں انھوں نے عوام الناس، سرکاری و نجی سکولز کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ گھر گھر آنے والی محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں سے تعاون کرکے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو قطرے ضرورپلوائیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر میرپور نے کہا کہ آزاد کشمیرکے داخلی اور خارجی راستوں ، شہری اور دہی علاقوں میں پولیو ٹیمز کی انتھک محنت اور محکمہ صحت عامہ کی بہتر حکمت عملی کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون سے پولیو مہم کامیاب رہی ہیں اور ابھی تک آزاد کشمیر میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہو۔ڈپٹی کمشنرمیرپور نے محکمہ صحت عامہ کی پولیو خاتمہ کے حوالہ سے کاوشوں اور بھرپور مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملازمین محکمہ صحت عامہ اور تما م NGOاوراور عوام الناس کے تعاون سے میرپور پچھلے 15 سال آزاد کشمیر پولیو فری ہے ۔DHO میرپور نے کہا کہ عوام الناس کے تعاون سے پولیوکا مکمل خاتمہ نہیں کیا جا سکا اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں محکمہ صحت عامہ کی پولیو ٹیموں سے بھرپور اور مکمل تعاون کرنا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹراصغر علی نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی جانفشانی،محنت اور فرض شناسی کے جذبوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 19تا 22دسمبر2016تک ء پولیو مہم کا سو فیصد ٹارگٹ حاصل کرینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes