ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

Published on December 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 569)      No Comments

5
کراچی: (یو این پی)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔ منگل کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1134 ڈالر ہو گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی 49 ہزار 600 روپے سے کم ہو کر 49 ہزار 550 روپے پر آ گئی اسی طرح 43 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 471 روپے ہو گئی جبکہ 10 روپے کی کمی سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 740 روپے پر آ گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog