عوام تیاررہیں’’پیٹرول‘‘ بم گرنیوالا ہے

Published on December 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

2
اسلام آباد(یو این پی) وزارت پٹرولیم کا ماتحت ادارہ اوگرااب اپنی ہی وزارت سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھانے کی سفارش کرنے جا رہا ہے۔ سمری منظور ہونے پر عوام کیلیے نئے سال کا پہلا تحفہ ہی مہنگائی کا ہوگا۔یونی ویژن نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول ایک روپیہ اٹھائیس پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپیہ اکتیس پیسیاور ہائی آکٹین دوروپیفی لیٹرمہنگاکرنے کی سفارش کی جائیگی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ چھیالیس پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل ایک روپیہ سینتالیس فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔قیمتوں میں اضافے کی سمری اوگرا انتیس دسمبر کو وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرے گی جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم نواز شریف دیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes