حبیب آباد( یواین پی) پریس کلب حبیب آباد میں کالم نویس صحافیوں کا ایک اہم اجلاس ممتاز صحافی اور معروف کالم نویس رشید احمد نعیم کی صدارت میں منعقد ہوا ۔جس میں انویسٹی گیشن کونسل آف کالمسٹکے نام سے ایک تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیااور عہد کیا گیا کہ درج ذیل اغراض و مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی منظم انداز میں تنظیم کو چلایا جائے گا۔جھوٹ، فراڈ، ہیرا پھیری، فنکاری، ادا کاری اور فن فریبی سے آشنائی کی بنیاد پرصحافت جیسے مقدس پیشہِ پیغمبری کی دھجیاں بکھیرنے اور اس کے ساتھ کھلواڑ کا جو سلسلہ جاری ہے اس کو بے نقاب کرنا۔محنت کرنے کی بجائے ’’کام چور‘‘ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا کئی سال پرانا تحریری مواد عنوان اور پہلی چند سطور تبدیل کر کے باقی حرف بحرف وہی تحریری مواد انتہائی ڈھٹائی سے تسلسل کے ساتھ دوبارہ شائع کرواکر صحافتی اخلاقیات کا جنازہ نکالنے والوں کی حقیقت کو سب کے سامنے لانا۔انتہائی قابلِ احترام ایڈیٹوریل ایڈیٹرز کی آنکھوں میں کمال ہوشیاری سے دھول جھونک کر پرانے تحریری مواد کی اشاعت پر سوشل میڈیا پر فخریہ جشن منانے والوں کے چہروں سے پردہ ہٹانا۔عالمی سطح پر سال بھر میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں جن کا کسی جگہ ذکر کیے بغیرعالمی دنوں کے حوالے سے لکھی سالوں پرانی تحریریں چھپوا کر اس کو صحافت کا نام دینا بدترین بدنیتی کے مترادف ہے۔ انتہائی قابلِ احترام ایڈیٹوریل ایڈیٹرز، ریڈرز اور ساتھی کالم نویسوں کو اس بات سے آگاہ کرنا۔امسال 2016 میں پاکستان میں عسکری قیادت کی تاریخی تبدیلی ،پاناما لیکس کے انکشافات، حاد ثاتی و ناگہانی آفات اور بہت سے دیگر افسوس ناک واقعات رو پذیر ہوئے مگر ہمارے چند قلم کاروں نے اس پر قلم اٹھانا گوارہ نہ کیا بلکہ ان ایام میں بھی وہی عالمی دنوں کا ذکر جاری رکھا کیونکہ نیا لکھنے میں محنت کرنا پڑتی ہے۔سب دوستوں کو اس بات کی طرف متوجہ کرنا۔ لوگو ، کالم یا دیگر تحریری مواد کی چوری کی بڑ ھتی ہوئی گھناؤنی وارداتوں کی روک تھام۔ سینئرز وکلاء کی زیر نگرانی تشکیل شدہ لیگل ایڈوائزر کمیٹی کے ذریعے لوگو ، کالم یا دیگر تحریری مواد کی چوری کی گھناؤنی وارداتوں میں ملوث افرادکے خلاف قانونی کارروئی عمل میں لانا۔نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور اخبارات تک ان کی رسائی کو ممکن بنانا۔تمام رائٹرز تنظیموں سے ربط رکھنا اور سینئرز رائٹرز سے راہنمائی حاصل کرتے ہوئے فن صحافت سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنا۔ مثبت سوچ کے حامل بے باک ، نڈر ، جرات مند،معاشرتی اصلاح کے جذبے سے سرشار،تعمیری صحافت کے خواں اور محب وطن ساتھیوں کو ہی تنظیم میں شامل کیا جائے گا