سروں کی ملکہ’’اللہ واسائی‘‘کو بچھڑے 16 برس بیت گئے

Published on December 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 525)      No Comments

1
لاہور (یوا ین پی)  ملکہ ترنم نور جہاں کے سُر خاموش ہوئے سولہ برس بیت گئے، لیکن ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی گلی گلی گونجتے ہیں اور کانوں میں رس گھولتے ہیں۔کوٹ مراد خان کی اللہ وسائی کے دل میں پاکستان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری تھی، چائلڈ اسٹار سے کیرئیر شروع کرنے والی نورجہاں کو خود پتہ نہیں تھا کہ ساری دنیا ان کے گیت گائے گی۔ نور جہاں نے 23 ستمبر1926 کو قصور کے موسیقار گھرانے میں  آنکھ کھولی، اللہ وسائی اسٹیج اسٹار کے طور پر بھی مشہور ہوئیں، فلموں میں قدم رکھتے ہی نورجہاں ہوگئیں، ایک ہزار سے زائد فلموں کے گیت گا کر ملکہ ترنم قرار پائیں۔ جنگ ستمبر میں ملکہ ترنم کے گیتوں نے پوری قوم کو نیا ولولہ بخشا۔ دلکش صداکاری پر بے شمار اعزازت سمیٹ کر 23 دسمبر2000 کو نورجہاں کراچی میں علالت کے باعث اس دارفانی سے کوچ کر گئیں، لیکن ان کا سب سے بڑا اعزاز وہ عوامی پسندیدگی ہے۔ جو بہت کم اسٹارز کو نصیب ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes