وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کرسمس کے موقع پر پیغام

Published on December 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

پاکستان اور د نیا بھر میں لاکھوں مسیحی آج یسوع مسیح کا جشن ولادت منارہے ہیں
جنہیں اس دنیا میں انسانیت کے لئے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت کے طور پر بھیجا گیا تھا، یہ دن ہمیں ان اقدار کی یاد دلاتا ہے جن میں یسوع مسیح خود اپنی زندگی گزارتے تھے، حضرت عیسیٰ علیہ سلام نے نہ صرف دکھی انسانیت کا مداوا کیا بلکہ رواداری، محبت اور رحم جیسی اقدار کی تبلیغ بھی کی، کرسمس خاندان اور دوستوں کے ساتھ پر تپاک ،
خوشگوار لمحات کے ساتھ جشن منانے اور یہ یسوع مسیح کے محبت، امن، انسانیت کے لئے رواداری اور ہمدردی کے ا بدی پیغام پر غور کرنے کا بھی وقت ہے ، کرسمس ان کی تعلیمات سے دوبارہ لگن کرنے اور گناہوں سے توبہ کا وقت ہے،
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بطور مسلمان یسوع مسیح کا دلی احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ اللہ تعالی کے عظیم پیغمبروں میں سے ہیں
اقلیتیں پاکستان میں مسلح افواج میں خدمات سمیت بلا رکاوٹ ملک کی ترقی وخوشحالی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں ،
کرسمس یسوع مسیح کے محبت، امن، انسانیت کے لئے رواداری اور ہمدردی کے ا بدی پیغام پر غور کرنے کا وقت ہے،
پاکستان کا آئین قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن اور اقلیتوں کے جائز مفادات کے تحفظ کا عکاس ہے،
وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کرسمس کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (یو این پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کرسمس کے پرمسر ت موقع پرمیں پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے مسیحی بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کرسمس کی خوشیوں کے بارے میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ،کرسمس یسوع مسیح کے محبت، امن، انسانیت کے لئے رواداری اور ہمدردی کے ا بدی پیغام پر غور کرنے کا وقت ہے، پاکستان کے آئین میں قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن اور اقلیتوں کے جائز مفادات کے تحفظ کے بارے میں بتایا گیا ہے،اقلیتیں پاکستان میں مسلح افواج میں خدمات سمیت بلا رکاوٹ ملک کی ترقی وخوشحالی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں ۔انہوں نے یہ بات کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ہے جو آج(اتوارکو) منایا جارہاہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور د نیا بھر میں لاکھوں مسیحی آج یسوع مسیح کا جشن ولادت منارہے ہیں جنہیں اس دنیا میں انسانیت کے لئے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت کے طور پر بھیجا گیا تھا، یہ دن ہمیں ان اقدار کی یاد دلاتا ہے جن میں یسوع مسیح خود اپنی زندگی گزارتے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ سلام نے نہ صرف دکھی انسانیت کا مداوا کیا بلکہ رواداری، محبت اور رحم جیسی اقدار کی تبلیغ بھی کی، کرسمس خاندان اور دوستوں کے ساتھ پر تپاک ، خوشگوار لمحات کے ساتھ جشن منانے اور یہ یسوع مسیح کے محبت، امن، انسانیت کے لئے رواداری اور ہمدردی کے ا بدی پیغام پر غور کرنے کا بھی وقت ہے ، کرسمس ان کی تعلیمات سے دوبارہ لگن کرنے اور گناہوں سے توبہ کا وقت ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بطور مسلمان یسوع مسیح کا دلی احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ اللہ تعالی کے عظیم پیغمبروں میں سے ہیں۔وزیر اعظم نے اپنی خصوصی پیغام میں کہا کہ ہمارے آئین میں بھی قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن اور اقلیتوں کے جائز مفادات کے تحفظ کے بارے میں بتایا گیا ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کے شروع دن سے ہی اس حوالے سے واشگاف طور پر اپنی پالیسی کا اعلان کر دیا تھا جو کہ پاکستان میں رہنے والے تمام طبقات کے مذہب، پیشہ یا نسل سے قطع نظر سب کے لئے برابری ، آزادی اور ان کے تحفظ پر مبنی تھی ۔ انہوں نے کہا ہماری حکومت نے خود کو اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو حاصل برابر مواقع اور ان کے وجود کی حرمت کے تحفظ کے لئے وقف کر رکھا ہے اور ہماری حکومت تما م اقلیتی شہریوں سے پاکستان کے شہریوں کے مساوی سلوک کرتی ہے اور ان کو بااختیار بنانے کی ذمہ داری لیتی ہے تاکہ وہ قومی ترقی کے لئے اپنی اقتصادی، سیاسی، سماجی صلاحیتوں کو استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہو ئی ہے کہ اقلیتیں پاکستان میں مسلح افواج میں خدمات سمیت بلا رکاوٹ ملک کی ترقی وخوشحالی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں اس سے ملک بھر کے طول وعرض میں تمام مذاہب کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور گہری یگانگت کی عکاسی ہوتی ہے، یہی وہ جذبہ ہے جو ہم سب کو ایک خاندان کے طور پر اکٹھا کئے ہوئے ہے تاکہ ہم اپنی ان خوشیوں اور اقدار کو بھر پور طور پر منائیں جوہمیں عزیز ہیں ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس پر مسرت دن پرپاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کی طرف سے ادا کئے جانے والے متنوع اور سو دمند کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی خصوصاً صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار تسلیم کرتے ہیں اور ان کی حب الوطنی، لگن سے خدمت اور ملک کے ساتھ وابستگی کو بھی سراہتے ہیں ، مجھے یقین ہے کہ وہ مکمل لگن سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog