عراق کی سینئر خاتون صحافی کو اغواء کر لیا گیا

Published on December 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

12
بغداد:(یو این پی) غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی عفرہ القیسی کو گزشتہ روز پیر کی رات کو ان کے گھر سے اغواء کیا گیا۔ مغویہ دارالحکومت بغداد کے علاقے سیدیہ میں رہائش پذیر تھیں۔ وزیر اعظم حیدر العبادی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خاتون صحافی کی فوری بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر ان کے پاس اغواء کی واردات کے حوالے سے کوئی بھی اطلاع ہے تو، وہ سیکیورٹی اداروں کو فراہم کریں۔ عفرہ نے پیر کی صبح ہی ایک آرٹیکل تحریر کیا تھا جس میں آرمڈ گروپس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس آرٹیکل میں انہوں نے وزارت داخلہ کے ایک افسر کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ موصوف نے ناصریہ شہر میں قائم ایک سکول کے پرنسپل کو صرف اس لئے پیٹا تھا کیونکہ اس نے افسر کی بیٹٰی کے ساتھ جھگڑنے والے ایک طالبعلم کو سزا دینے سے انکار کر دیا تھا۔ 43 سالہ عفرہ القیسی ایک برطانوی اخبار اور بہت سی نیوز ویب سائٹس کے ساتھ منسلک ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عفرہ القیسی عراق میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے بھی سخت خلاف ہیں اس کے خاتمے کیلئے انہوں نے ایک مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme