عوام کیلئے خوشخبری، بجلی تین روپے ساٹھ پیسے سستی ہو گئی

Published on December 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 774)      No Comments

14
اسلام آباد(یو این پی) مہنگائی میں پسے عوام کے لئے خوشخبری، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں تین روپے ساٹھ پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ صارفین کو چوبیس ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔  سی پی پی اے کی جانب سے بجلی 3روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ نیپرا فیصلے کے بعد کراچی کے علاوہ دیگر صارفین کو 24 ارب روپےسے زائد کا ریلیف ملے گا۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 8 ارب 90 کروڑ روپے کی بچت ہوئی جبکہ جنریشن مکس میں بہتری کی وجہ سے 15 ارب روپے کی بچت ہوئی۔نیپرا کے مطابق نومبر میں 6ارب 83کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی۔ نومبر میں بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 25ارب 33کروڑ روپے رہی۔ نومبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 7روپے 30پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ  اصل لاگت 3روپے 70پیسے فی یونٹ رہی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme