بنی گالا میں عمران خان اور شیخ رشید کی اہم بیٹھک

Published on December 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)پاناما لیکس کا ہنگامہ پھر برپا کرنے کیلئے کپتان اور شیخ رشید نے سر جوڑ لئے۔ دونوں رہنماؤں نے سپریم کورٹ میں ناکامی کی صورت میں کیس عوامی عدالت میں لڑنے اور احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کر لیا۔پاناما لیکس معاملے میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے اور سابق صدر آصف زرداری کے اعلانات پر مشاورت اہم فیصلے بھی کر لئے۔سیاسی صورتحال پر شیخ رشید سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کپتان نے عزم ظاہر کیا کہ سپریم کورٹ سے حکومت کو دھچکا نہ لگا تو عوامی عدالت کا رخ کیا جائے گا،وزیراعظم کے احتساب کے معاملے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔سابق صدر آصف زرداری کی پاکستان آمد اور سیاسی میں آنے کے اعلان پر بھی دونوں رہنماؤں نے مشورے کیےاور فیصلہ کیا کہ پاناما معاملے پر آئندہ کا لائحہ عمل پیپلز پارٹی کی حکمت عملی دیکھ کر بنایا جائے گا۔ شیخ رشید نے عمران خان کو یقین دلایا کہ حکومت کیخلاف ہر معاملے میں عوامی مسلم لیگ ،تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy