پنجاب کے تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کا خطرہ، مراسلہ جاری

Published on December 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

0
لاہور(یوا ین پی)ہائیرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر تمام جامعات اورکالجوں کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اکتیس دسمبر تک دہشتگرد تعلیمی اداروں کونشانہ بنا سکتے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایچ ای سی کی جانب سے پنجاب کی جامعات اورکالجوں کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بمبار اور ٹارگٹ کلر تعلیمی اداروں میں حملہ کرسکتے ہیں۔مراسلے کے مطابق دہشت گردوں کواساتذہ، طلبہ اور اداروں کے سربراہوں کوقتل کا ٹاسک دیا گیا ہے، جبکہ دہشت گرد تعلیمی اداروں میں پمفلٹ تقسیم کرکے بھی خوف وہراس پھیلا سکتے ہیں۔ہائیرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نیمراسلے میں ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ چوکس رہے اور سیکیورٹی سخت کرنے کے تمام اقدامات کرے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog