ٹوبہ ٹیک سنگھ ‘زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 45ہوگئی

Published on December 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

11
ٹوبہ ٹیک سنگھ(یو این پی)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 45 ہوگئی ہے، جبکہ مرنے والوں میں سے 31 افراد کی تدفین آبائی علاقوں میں کردی گئی۔فیصل آباد کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے والوں میں سے مزید دس افراد اسپتال میں دم توڑ گئے جس کے بعد تازہ ہلاکتوں سے مرنے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے، جبکہ متعدد شہری اب بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔واضح رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ مبارک آباد کالونی میں رہائش پذیر 70 سے زائد افراد نے زہریلی شراب پی تھی جس کے بعد چند ہی منٹوں بعد تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی، جبکہ واقع کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ اور الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا تھا۔پولیس کے مطابق تمام افراد نے زائد مقدار میں شراب پی جس کے باعث اموات ہوئیں، جبکہ واقع کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افرادکیخلاف درج کرکے تین ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes