سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی شامی بھائیوں کیلئے امداد کی اپیل

Published on December 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

4
ریاض(یواین پی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شام کے مظلوم عوام کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شامی بھائیوں کے لیے دل کھول کرامداد دیں۔عرب میڈیاکے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی ہدایت پر ملک گیر مہم شروع کر دی گئی ہے جس میں شامی عوام کے لیے امداد جمع کی جائے گی۔سعودی عرب کے شاہی دفتر سے جاری شاہ سلمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے شہرحلب اور دوسرے علاقوں میں ستم رسیدہ شامی بھائیوں کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے اور تمام شہریوں کو مشکلات اور مصائب میں گھرے شامی شہریوں کو دل کھول کر امداد دینی چاہیے ۔شاہ سلمان نے شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ شہریوں کے لیے 10 کروڑ ریال جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ شامی عوام کے لیے شروع کی جانے والی امدادی مہم میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 20 ملین ریال، ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز نے 10 ملین اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی جانب سے 8 ملین ریال کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题