نئی دہلی(یو این پی)وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باوجود سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے شیوسینا نے کہا ہے کہ چھتر پتی شیواجی کا یہ قول تھا کہ جنگجو بادشاہ ( یودھا )قوم کے دشمنوں کو کبھی مبارکباد پیش نہیں کرتا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نواز شریف کو مبارکباد پیش کرنے پرشیوسینا نے اعتراض کیا ہے ۔ شیوسینا نے یہ بھی کہا ہے کہ بی جے پی میں نریندر مودی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور مودی کی مرہون منت کی وجہ سے پارٹی آج برسراقتدار ہے لیکنقوم کے دشمنوں کو کبھی مبارکباد پیش نہیں کیا جاتا۔