سری نگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیر کے انگریزی روز نامے کشمیرریڈر کی اشاعت پر پابندی ختم کر دی گئی ہے اشاعت تقریباتین ماہ تک معطل رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہورہی ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت کے خلاف عوامی احتجاج کی کوریج پر اس اخبار کی اشاعت پر اس سال 2اکتوبر کو پابندی عاید کی گئی تھی ۔اس کی دوبارہ اشاعت کی بحالی کے لئے ایڈیٹروں کی تنظیم ایڈیٹرزگلڈ نے اس کے چئیرمین فیاض احمد کلو کی قیادت میں زبردست تگ ودو کی ۔جس کے نتیجے میں اس اخبار کی دوبارہ اشاعت ممکن ہوسکی ہے ۔اس سلسلے میں کہ کلو صاحب کی قیادت میں ایڈیٹرس گلڈ کے جملہ ممبران کشمیر ریڈرکے دفتر پر گئے اور اخبار کے مالک و مدیر حاجی حیات صاحب کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقعے پر فیاض صاحب نے اخبار کے عملے کو بتایا کہ گلڈ ان کے ساتھ ہے اور یہ فورم ہر قیمت پر پر وفیشنلزم کو بڑھاوا دینے کے لئے اپنی کوشیشیں جاری رکھے گا ۔اس موقعے پر فیاض صاحب اور گلڈ کے دوسرے ممبران نے کشمیر ریڈر کے عملے کو بھی مبارکباد پیش کی اور انہیں بتایا کہ گلڈ میڈیا کو درپیش مختلف مسایل متعلقہ فورموں میں اٹھاتا رہے گا۔