زیارت(یواین پی )پاکستان پیپلز پارٹی زیارت کے سابق ضلعی صدر محراب خان کاکڑ کی خصوصی ہدایت پرضلعی دفتر میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ایثال ثواب کے لئے لنگر تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین محمد علی ترین ودیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ آج پوری شدت سے پاکستانی قوم محترمہ کی کمی محسوس کررہے ہیں ۔کارکنان بی بی شہید سے دلی لگاو رکھتے تھے اپنی قائد کی ہر بات کو روحانی الفاظ سمجھ کر قبول کرتے تھے ۔بی بی شہید کو بچھڑے ہم سے ۸برس ہو گئے ہیں لیکن ہمیں آج ایسامحسوس ہو تا ہے جیسے شہید بھٹو آج بھی ہمارے درمیان موجود ہو ۔ان کے نظرئے پر آج بھی جیالے اپنی جان و مال قربان کرنے کے لئے تیار ہیں بی بی شہید کے خاندان کو ایک ایک کرکے شہید کیا گیا مگر بی بی شہید نے ہمت نہ ہاری او رآخر میں اپنی عوام اور جمہوریت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کر دیا ۔۸برس گزرنے کے بعد بھی شہید بھٹو کا نعرہ زندہ ہے ۔آج ہر دلعزیزمرکزی و صوبائی قیادت محترمہ شہید کی وژن کو کامیابی سے اپنی منزل کی جانب ہمکنار کررہا ہے ۔تقریب کے آخر میں محترمہ شہید کی ایثال ثواب کے لئے خصوصی طور پر لنگر تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا تھا اور شرکاء میں لنگر تقسیم کی گئی ۔
سینئر صوبائی نائب صدر کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم
زیارت (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سنئیر صوبائی نائب صدر حاجی نور محمد خان دمڑ،سابق صوبائی رہنماء عیسیٰ جان سارنگزئی ،احمد جان ہمدم ، طارق عزیز سارنگزئی ، جمال الدین سارنگزئی ، مذمل احمد کاکڑ ، صدام کاکڑ ودیگر نے جمعیت علماء اسلام ضلع لورالائی کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر سردار حیدر خان ناصر کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہی عوام کی حقیقی جماعت بن کر ابھری ہے ۔پی ٹی آئی ہی سے عوام کی توقعات وابستہ ہے ۔پارٹی میں عوام کی جوق درجوق شمولیت قائد تحریک کی مثبت پالیسیاں واضح کررہی ہے اور انشاء اللہ قائد تحریک عمران خان ہی کی قیادت میں ملک کو اندھیروں، تاریکیوں اور بحرانوں سے نکال کر خوشحالیوں کی طرف لائینگے ۔اور انشاء اللہ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی چاروں صوبوں سے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاص کریگی ۔