لیویز اہلکار سے پشین کے ایریا میں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ناکام

Published on December 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 656)      No Comments

زیارت (یواین پی)ضلع زیارت کچھ کے لیویز اہلکا رولی خان خانوزئی جاتے ہوئے کہ خانوزئی کراس کے قریب مسلح افراد نے ان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر کچھ لیویز کو اطلاع ملتے ہی ڈاکووں کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے بعد ڈاکواپنی اور چھینی گئی موٹر سائیکل کوچھوڑ کر جنہیں لیویز نے اپنی قبضے میں لے لیا ۔ڈپٹی کمشنر زیارت نے لیویز اہلکار ولی خان کے لئے خصوصی انعام اور سند دینے کا بھی اعلان کیا ۔

زیارت کے مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے۔سیاسی حلقے زیارت
زیارت (یواین پی)ضلع زیارت کے سیاسی حلقوں اے این پی کے ضلعی صدر ہدایت اللہ کاکڑ ، پی ٹی آئی کے رہنماوں عیسیٰ جان سارنگزئی ، احمد جان ہمدم،جے یو آئی نظریاتی کے ضلعی امیر مولوی عبدالعلیم دمڑ،جمعیت علماء اسلام کے محمداسلم،پشتون قومی تحریک کے ناصر خان پشتون ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ زیارت میں ان دنوں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔بجلی لوڈشیڈنگ گیس پریشر میں کمی اور کمیونیکشن جیسے مسائل سر فہرست ہے ۔ شدید سردی میں گیس پریشر میں سخت کمی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔تمام علاقوں میں اٹھارہ گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔اکثرعلاقے اب تک فون کی سہولت سے محروم ہے تھری جی تو دور کی بات ہے ۔حکومت کو چائیے کے علاقے کے لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور تمام مذکورہ مسائل حل کئے جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes