پشاور : زہریلی کھیر کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق

Published on December 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 588)      No Comments


پشاور(یو این پی)میٹھی کھیر زہر بن گئی  پشاورمیں گھر میں تیار کی گئی کھیر کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق اورسترہ افراد کی حالت غیر ہوگئی ، پولیس نے کھیرتحویل میں لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوادی۔تفصیلات کےمطابق پشاورکے علاقہ آسیہ گیٹ میں زاہد حسین کے گھرمیں کھیر پکائی گئی سارے خاندان نےایک ساتھ کھیر کھائی  کھیرذائقے میں تو میٹھی تھی لیکن کھانے والوں کے لئے زہرثابت ہوئی  جس نے بھی کھائی حالت غیرہوتی گئی  جس پرخاندان کےسترہ افراد اسپتال پہنچ گئے جن میں دو سگے بھائی زاہد اور منیر اسپتال میں دم توڑ گئے۔خاندان کے دیگرپندرہ افراد جن میں خواتین اوربچے شامل تھےکو اسپتال میں طبی امداد ملنے کے بعد حالت بہتر ہونے پر فارغ کردیا گیا۔میٹھی کھیر کیسے زہرمیں تبدیل ہوگئی اس کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں کھیر لیبارٹری ٹیسٹ کےلئے بھجوادی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题