کرکٹرعرفان واپڈا کی بے نیازی سے نہ بچ سکے،بھاری بھرکم بل بھیج دیا

Published on January 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

2
لاہور (یو این پی)عام آدمی تو عام آدمی ، واپڈا والوں کی بے نیازی سے قومی کرکٹر بھی نہ بچ سکے ، فاسٹ بائولر محمد عرفان کو بھاری بھرکم بل بھیج دیا ، بل ٹھیک کرانے گئے تو عملے نے سیلفیوں کی فرمائش کر دی۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عرفان کو ٹیم میں واپسی کی خوشخبری واپڈا والوں نے بھاری بھرکم بل بھیج کر پریشانی میں بدل دی جس کو دیکھ کر محمد عرفان دنگ رہ گئے۔فاسٹ بائولر محمد عرفان کے گھر والوں نے بھی بل ٹھیک کرانے کے لیے شدید پریشانی کا اظہار کیا اور محمد عرفان کو خود بل ٹھیک کرانے کا مشورہ دیا۔فاسٹ بائولر گاڑی میں بیٹھے اور مقامی واپڈا آفس پہنچ گئے ، جونہی محمد عرفان دفتر پہنچے تو عملہ انہیں اپنے درمیان پاکر حیران رہ گیا ، کرسیاں پھلانگ کر گھیرا ڈال لیا ، بل ٹھیک کرانے کا معاملہ وہییں رہ گیا ، عملہ کرکٹر کے ساتھ سیلفیاں بناتا رہا۔عملے کی سیلفیوں کے بعد محمد عرفان نے اپنا بل دکھایا جو کہ میٹر ریڈنگ سے زیادہ تھا ، عملے نے بھاگ دوڑ کر کے ان کا بل ٹھیک کروا دیا ، ساتھ ہی مشورہ بھی دے ڈالا کہ عرفان صاحب ملتے رہیے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes