نئے سال کے آغاز پر وزیراعظم نواز شریف کا قوم کو پیغام

Published on January 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

nawaz
اسلام آباد(یو این پی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے نئے سال کے آغاز پر قوم کو پیغام میں مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیا سال پاکستانیوں کیلئے خوشیاں اور کامیابیاں لائے گا اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان پہلے سے زیادہ پرامن اور مضبوط معاشی ملک بن کر سامنے آئے گا۔ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ ہم انتہا پسندی اور دہشتگردی جیسے چیلنجز پر قابو پانے میں کسی حد تک کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کا آغاز پاکستان اور پوری قوم کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اب ملک میں امن اور خوشحالی کا سفر تیزی سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔ نئے سال کے آغاز پر پوری قوم کا مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes