نائٹ کلب پر حملہ کے مقصد ترکی میں انتشار پھیلانا ہے، اردوان

Published on January 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

4
انقرہ:(یو این پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ نائٹ کلب پر حملہ کا مقصد ترکی میں انتشار پھیلانا ہے۔ قوم ان سازشوں اور مکروہ کاموں کے خلاف متحد رہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ قوم اپنے حوصلے بند رکھے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ترک صدر نے سال نو کے موقع پر نائٹ کلب مین دہشتگردی کے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال نو کے موقع پر حملہ ترکی کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کیا گیا ہے دہشتگرد ملک میں امن و امان بگڑانا چاہتے ہیں۔ نائب کلب پر حملے کا مقصد ترکی میں انتشار پھیلانا ہے انہوں نے کہا ہے کہ دھماکے اور اس قسم کے حملے ملک میں انتشار اور فساد برپا کرنا ہے۔ قوم ان سازشوں اور مکروہ کاموں کے خلاف متحد رہے اور اپنے حوصلے بلند رکھے۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ ترکی دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ واضح رہے سال نو کے موقع پر نائٹ کلب پر حملے میں 16 غیر ملکی سمیت 39 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题