جامشورو : سندھ یونیورسٹی ہاسٹل میں لڑکی کی خود کشی یا قتل، معمہ حل نہ ہو سکا

Published on January 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 820)      No Comments


جامشورو(یو این پی) سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ہاسٹل میں طالبہ کی خود کشی کا قتل معمہ حل نہ ہوسکا ، جبکہ  پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کردی ہے اور متوفیہ کا موبائل فرانزک کے لئے بھجوادیا گیا ہے۔تفصیلات کےمطابق سندھ یونیورسٹی کے ماروی ہاسٹل کے کمرہ نمبر 36 سے سندھی ڈیپارٹمنٹ کی فائنل ایئر کی طالبہ نائلہ رند کی گذشتہ شب پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جو لاش کو لے کر قمبر شہداد کوٹ روانہ ہوگئے، ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ خودکشی لگتا ہے لیکن پولیس اس کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے، نائلہ رند کا موبائل فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھجوادیا گیا ہے جبکہ ماروی ہاسٹل کے ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق نائلہ رند کو روم نمبر 34 الاٹ ہے جبکہ اس کی لاش روم نمبر 36 سے برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ورثاء نے اب تک مقدمے کے اندراج کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme