بنکاک(یو این پی)حادثہ ملک کے مشرقی علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری وین ایک پک اپ ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی جس سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ زخمیوں کو فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔