ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری، طویل خشک سردی ختم

Published on January 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

barish

اسلام آباد(یواین پی)ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے طویل خشک سردی کا خاتمہ کردیا ہے۔خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، راولپنڈی اسلام آباد سمیت پوٹھو ہار ریجن اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے خشک سردی اور دھند کا خاتمہ کردیا ہے۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا ، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں علی الصبح بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔
گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر، سوات، گلیات اور مری میں برفباری نے جہاں موسم کو دلفریب بنا دیا ہے وہیں عوام کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں، چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد لواری ٹاپ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ گلگت بلتستان میں بھی کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتہ تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاسلسلہ جاری رہےگا۔ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں جب کہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پربارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes