حکومت نے چینی زبان کے فروغ کے لئے اقدامات شروع کر دیئے

Published on January 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments


ملتان(یو این پی) حکومت نے چینی زبان کے فروغ کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، سی پیک منصوبے شروع ہونے کے بعد پاکستان میں بڑی تعداد میں چینی انجینئر اور ماہرین کی ٹیمیں پاکستان میں پہنچی ہوئی ہیں، سی پیک مکمل ہونے سے پہلے حکومت اپنے شہریوں کو چینی زبان سکھانے کے لئے کورسز شروع کر رہی ہے، تا کہ پاکستان سے چائنہ جانے اور آنے والے پاکستانیوں کو ان کی زبان سمجھنے میں آسانی پیدا ہو سکے۔ اس مقصد کے لئے حکومت نے ٹیوٹا کے تعاون سے ملتان سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں 3، 3 ماہ کے چینی زبان کے کورس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لئے درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 11 جنوری مقرر کی گئی ہے اور 16 جنوری سے یہ کورسز شروع کر دیئے جائیں گے، جن اضلاع میں چینی زبان کے یہ کورس شروع کرائے جائیں گے ان میں سرگودھا، بہاولپور، راولپنڈی، خانیوال، شیخوپورہ، ٹیکسلا، گجرات، لاہور اور ملتان شامل ہے۔ حکومت کی جانب سے ان کورسز کے لئے میٹرک کی تعلیم کی شرط رکھی گئی ہے، اور یہ کورس حکومت فری کروائے گی، جبکہ چینی زبان سیکھنے کے لئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے، نیوٹا نے سرگودھا میں چینی زبان سکھانے کیلئے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پی اے ایف روڈ کو سنٹر بنایا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes