لاہور(یو این پی) آئندہ سال مارچ میں 52 سینیٹرز اپنی آئینی مدت پوری کر کے ریٹائر ہو جائیں گے۔ سینیٹ ذرائع کے مطابق حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعت کے سینیٹر ریٹائر ہونگے۔ یہ تمام سینیٹر 11 مارچ 2018 کو اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔