ہرنائی(یواین پی )کیسکو ہرنائی سب ڈویژن کے نئے لائن سپرٹنڈنٹ محمد اعظم بنگلزئی نے چارج سھنبال کر کام شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ایس ڈی او ہرنائی کے ساتھ ہرنائی سب ڈویژن میں بجلی کی ترسیل سمیت مختلف مسائل کے خاتمے اور عوام کو درپیس مشکلات کی خاتمے کے لئے دن رات کا م کرینگے ۔جبکہ ضلع بھر میں سب ڈویژن کیسکو کے حدود میں کسی کو بھی غیر قانونی اور ناجائز کنکشن کی اجازت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری سے لائن لاسز بڑھتے ہیں جس سے بجلی کی ترسیل پر اثر پڑھتا ہے ۔لہذا عوام بالخصوص صارفین کے تعاون سے ہم کیسکو سے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کا خاتمہ کر کے دم لینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہرنائی وولن ملز کی مشینری کو سکریپ ہونے سے بچایا جائے۔قبائلی معتبرین
مل کے احاطہ میں لگے شیشم اور دیگر درختوں کو کاٹے جانے کی اطلاع ہے ،مشیر جنگلات فوری نوٹس لیں
ہرنائی(یواین پی)ضلع ہرنائی کے قبائلی معتبرین و ساسی عمائدین ملک اسرار الحق ،ملک عزیز اللہ ، ملک علی محمد ، اور سابق صوبائی وزیر ملک سلطا ن محمد و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہرنائی وولن ملز صرف ہرنائی نہیں بلکہ ملک کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس کی منظور ی قیام پاکستان کے وقت بابا ئے قوم نے سبی میں جلسہ کے دوران قبائلی معتبرین سے خطاب میں دیا اور اس کا سنگ بنیاد سابق وزیر اعظم لیاقت علی خان نے رکھا ۔مژکورہ وولن ملز تینتالیس ایکڑ پر مشتمل ہے جو حکومت نے بغیر نفع و نقصان کے چلانے کا وعدہ کیا تھا اور اب وولن ملز بند پڑا ہے وولن ملز میں سینکڑوں کی تعداد میں شیشم اور دیگر قیمتی درختون کو کاٹنے کی اطلاع ہے جو جنگل کے کاٹنے کی مترادف ہے ۔لہذا وولن ملز کو عوام کے وسیع رتر مفاد کی خاطر چلایا جائے اور مشینری کو اسکریپی ہو نے سے بچایا جائے جبکہ قیمتی درختوں کا وول ملز کے حدود سے کاٹنے کو فی الفور روکا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زیارت میں بجلی لوڈشیڈنگ کی خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ طارق عزیز سارنگزئی
زیارت(یواین پی)ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء طارق عزیز سارنگزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ زیارت میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے عوام کو سخت مشکلات درپیش ہے پورے چوبیس گھنٹوں میں سے صرف سات سے آٹھ گھنٹے بجلی فراہم کرنا ظلم ہے اتنی کم بجلی کی فراہمی سے ضلعی ہیڈکوارٹر میں تمام امور ٹھپ ہو کررہ گئے ہیں ۔حکومت اور کیسکو حکام اہلیان زیارت کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فی الفور بجلی لوڈشیدنگ کی دورانیے میں کمی کرائیں تاکہ زیارت کے شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔