اسلام آباد (یو این پی) حالیہ بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ اور ہسپتالوں میں رش بڑھ گیاہے ۔ سکول جانے والے بچے بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں جووالدین کے لئے پریشانی کا باعث ہے ۔ماہرین صحت نے کہاہے کہ سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات ، انڈوں اور دیگر گرم اشیاء کااستعمال کرنا ضروری ہے۔