برلن(یو این پی) جرمنی میں مقیم تارکین وطن کے بیرون ملک رہنے والے اہل خانہ کی نقل مکانی کے بعد رہائش کے لیے جرمنی آمد کے عمل میں گزشتہ برس واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق 2016ء کی پہلی سہ ماہی میں ایسے70 ہزار افراد کو ویزے جاری کیے گئے۔ 2015ء کے دوران خاندانوں کو ملانے کے لیے 50 ہزار جبکہ 2014ء میں صرف 30 ہزار ویزے جاری کیے گئے تھے۔ جرمن حکومت نے گزشتہ برس مارچ میں ایسے تارکین وطن کے اہل خانہ کی جرمنی آمد کے عمل کو بھی دو سال کے لیے معطل کر دیا تھا، جن کو جرمنی میں ثانوی تحفظ کے حقدار تسلیم کیا جا چکا ہے۔ یہ ثانوی تحفظ دریں اثنا زیادہ تر خانہ جنگی کی وجہ سے ترک وطن کرنے والے شامی شہریوں کو دیا گیا ہے۔