وہاڑی( یواین پی)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی اور کرنل اشفاق سیال نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے حوالہ سے سول ملٹری مشترکہ کاوشوں سے حالات کافی بہتر ہو چکے ہیں اس حوالہ سے خدشات تاہم موجود ہیں دم توڑتے زخم خوردہ دہشت گرد کوئی بھی ناپاک جسارت کرسکتے ہیں اس لیے تعلیمی اداروں سمیت مختلف اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات ضروری ہیں تمام سرکاری و پرائیویٹ چھوٹے بڑے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور مالکان سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں یہ بات انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں کام کرنے والے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی انتظامات کوبہتر کرنے کے لیے اقدام کریں ،خار دار تار لگاے ،دیواریں مقررہ حد تک اونچی کرنے کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کی متبادل پاورسپلائی کے ساتھ تنصیب کو یقینی بنایا جائے سیکیورٹی گارڈز تربیت یافتہ ہوں اور انہیں کسی بھی ایمرجنسی میں ہتھیار استعمال کرنے پر ملکا حاصل ہو انہوں نے کہا کہ گارڈ روم کے علاوہ وینٹج پوائنٹ کو محفوظ بنایا جائے کرنل اشفاق سیال نے کہا کہ پاک فوج اس وقت بھی آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں سے برسر پیکار ہے عوام کے تعاون سے سہولت کاروں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی جاری ہے اور پاک فوج کے جوان جذبہ شہادت سے سرشار ملک و وقوم کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں ہم سب کو اپنے اتحاد سے اندرونی دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بناناہے