جہانیاں (یواین پی )حساس سکیورٹی اداروں،پولیس کاجہانیاں تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں مشترکہ سرچ آپریشن،آتش بازی کاسامان بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی،7گٹوبارود،آتش بازی سامان بر آمد،فیکٹری مالک ،اشتہاری سمیت 6مشتبہ افراد گرفتار، مقدمہ درج،43گھروں ،59افراد کی تلاشی،تفصیل کے مطابق ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد مرزا حسنین عباس کی سربراہی میں حساس سکیورٹی اداروں،پولیس کی بھاری نفری کی طرف سے پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں چک نمبر124,126,135,138دس آر میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا، چک نمبر126دس آر میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری پکڑکر فیکٹری مالک گلزار احمد کو گرفتار کرکے7گٹوبارود وآتش بازی کاتیارسامان بر آمد کیا جبکہ چک نمبر138دس آر سے محمد ریحان نامی اشتہاری کو گرفتار جبکہ افتخار احمد سکنہ چک 135دس آر،ظہور احمد سکنہ چک 124دس آر،محمد اسلم سکنہ چک 126دس آر،عرفان سکنہ چک 135دس آر سمیت 4مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے،اس موقع پر پولیس کی طرف 43گھروں کی تلاشی لیتے ہوئے 59افراد کی چیکنگ کی گئی، ملزمان کو حوالات بند کرکے پولیس نے آتش بازی فیکٹری مالک گلزار کیخلاف مقدمہ5/17بجر م285ت پ درج کر لیاگیاہے،جبکہ پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں ہونے والے مجموعی طور پر چھٹے ،سال 2017کے پہلے سرچ آپریشن تھا، سرچ آپریشن کے دوران حساس اداروں،پولیس کے 50سے زائد مسلح اہلکاروں نے حصہ لیا،