کوئٹہ(یو این پی) صوبائی دارالحکومت ایک بار پھر نامعلوم افراد کے نشانے پر آ گیا ہے۔ نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور شہر میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے اور واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے زخمیوں کے علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔