وزیراعظم نواز شریف کا اوم پوری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

Published on January 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 625)      No Comments

13
اسلام آباد:  (یو این پی) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فنکار پاک بھارت ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں .وہ امن دشمن لابیز کے دباو میں آنے سے انکار کردیتے ہیں۔یواین پی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا بھارتی اداکار اوم پوری کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی قدرتی قابلیت سے بھارتی سینما کی قدر کو بڑھایاجبکہ کئی پاکستانی فلموں میں بھی اپنی بھرپور پرفارمنس دی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سینئر اداکار اوم پوری 66برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں.انہوں نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ پاکستانی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog