تحریک انصاف نے وزیراعظم سے پانامہ کیس کے وکلا کی فیسوں کی تفصیل مانگ لی

Published on January 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

11
اسلام آباد (یو این پی) تحریکِ انصاف نے پاناما کیس میں وزیر اعظم اور انکے خاندان کا دفاع کرنے والے وکلا کو دی جانے والی فیسوں کی تفصیل مانگ لی۔پی ٹی آئی کے خط میں پوچھا گیا ہے کہ وزیر اعظم پانامہ مقدمے کے اخراجات کہاں سے ادا کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنماعندلیب عباس کی طرف سے لکھے جانےوالے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ذاتی مفاد کی خاطر ریاستی وسائل کا انتہائی بےدردی سے استعمال کرنے کی ایک پوری تاریخ رکھتے ہیں ، بتایا جائے پاناما کیس میں وزیر اعظم اوران کے بچوں کا دفاع کرنے والے وکلاکو بھاری معاوضے کہاں سے ادا کئے جا رہے ہیں۔ اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت وکلا کی جانے والی ادائیگیوں کی مصدقہ تفصیل فراہم کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے چلنے والے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو شریف خاندان کے دفاع کیلئے کیوں برتاجا رہا ہے ،اسی طرح پی ٹی وی کے ذریعے نواز شریف کو قوم سے خطاب کی آڑ میں “ذاتی صفائیاں” پیش کرنے کا موقع کیسے دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog