محکمہ خزانہ فراڈ کیس: وزیر اعلیٰ کا نوٹس، تین دن میں رپورٹ طلب

Published on January 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

22
 لاہور(یو این پی)سائلین کی سول کورٹ میں جمع کروائی گئی زرضمانت کی رقم خورد برد کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے دنیا نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا، وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی۔ مختلف کیسز میں سائلین نے عدالتی حکم پر بطور ضمانت کروڑوں روپے سول کورٹ لاہور کے آفس میں سول ناظر کے روبرو جمع کروائے۔ عدالتی آفیسر سول ناظر رانا اشتیاق نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بڑا فراڈ کیا اور جعلی چیک تیار کر کے سول ججز کے حکمناموں پر جعل سازی سے سائلین کے 7 کروڑ روپے نکلوا لئے۔میڈیا نے اس بڑے فراڈ کا انکشاف کیا تو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ سمیت ڈی جی اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو حکم دیا ہے کہ سائلین سے فراڈ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes