کراچی:(یو این پی)میئرکراچی وسیم اختر نے گولیمارانڈرپاس کا نام تبدیل کرکے25جنوری کو افتتاح کرنے کا اعلان کردیا۔وسیم اختر نے گولیمار انڈر پاس کے دورے کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ” اب گولیوں کا زمانہ گزر گیا، انڈرپاس کا ایسا نام رکھنا مناسب نہیں”۔ انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور چارجڈ پارکنگ کی فیس کے غلط استعمال کا بھی نوٹس لیا۔میڈیا سے بات چیت میں وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کو بھی مانیٹر کررہے ہیں۔اس موقع پر ضلعی وسطی کے چئیرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم نے 8 سالہ بد انتظامی کو بہتربنانے کا بیڑا اٹھایا ہے،وفاقی حکومت ہماری مشکلات حل کرنے کے لیے فنڈز فراہم کرے۔