شہباز شریف نے 14 موبائل ہیلتھ یونٹس خریدنے کی منظوری دیدی

Published on January 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

shbaz-shrif
لاہور (یوا ین پی) وزیراعلیٰ پنجاب نے 14 موبائل ہیلتھ یونٹس خریدنے کی منظوری دیدی، شہباز شریف کہتے ہیں کہ عوام کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرینگے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں 14 موبائل ہیلتھ یونٹس خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ماڈل ٹاون میں ہونے والے اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس سے جنوبی پنجاب کے اضلاع میں عوام کو معیاری سہولتیں فراہم کرینگے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری کےلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے، موبائل ہیلتھ یونٹس سے صوبہ بھر کے عوام کو معیاری طبی سہولتیں فراہم ہوسکیں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ تشخیصی سروسز کےلئے 20 موبائل یونٹس بھی خریدے جارہے ہیں، ان یونٹس سے دور دراز کے علاقوں میں عوام کو میڈیکل کی سہولیت میسر آسکے گی۔اجلاس میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes