اسلام آباد: مبینہ تشدد کا شکار طیبہ نواحی علاقے سے بازیاب

Published on January 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

3
اسلام آباد(یو این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں مبینہ تشدد کی شکار کمسن طیبہ کووفاقی دارالحکومت کے نواح سے بازیاب کرالیا گیا۔ بچی کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔تفصیلات کےمطابق اسلام آباد پولیس نے طیبہ کو بازیاب کرنے کےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ جس کے بعد بچی کو سپریم کورٹ پیش کیا جائے گا۔ گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ بچی طیبہ کئی دنوں سے اپنے والد سمیت غائب تھی۔ طیبہ کو آخری بار اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں دیکھا گیا تھا جہاں اسے والد کے سپرد کیاگیاتھا، اس کےبعد طیبہ کاکچھ پتہ نہ چل سکا تھا۔طیبہ کے والد کے زیر استعمال فون جمعرات کی صبح چار بج کر چالیس منٹ پر اسلام آباد کے لہتراڑ روڈ پر سسٹم سے آخری بار ٹچ ہوا تھا گزشتہ روز طیبہ کی دادی بھی تھانہ مارگلہ پہنچ گئی تھی جس کے بعد پولیس نے خاتون کو ڈی این اے کےلئے پمزہسپتال بھجوایا تھا۔اس سے پہلے دو خواتین بچی کی ماں ہونے کا دعویٰ کر چکی ہیں۔ کمالیہ سے تعلق رکھنے والی کوثر بی بی نے دعویٰ کیا ہے طیبہ کا اصل نام ثنا ہے اوروہ اس کی بیٹی ہے۔ جبکہ دوسری جانب فرزانہ اورظفر کا دعوی ہے کہ طیبہ کا اصل نام آمنہ ہے اور ان کی بیٹی ہے۔ فیصل آباد سے آنے والی دعویدارماں فرزانہ اور اس کے شوہر ظفر کے خون اور بالوں کے نمونے بھی لے لئے گئے تھے۔ بچی پر تشدد کے حوالے سے پمز میں میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا جا چکا ہے لیکن ابھی تک بچی ہو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy