بہاولپور(یو این پی)شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ملک کو لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا، پی ٹی آئی اپنا مقدمہ عوامی کچہری میں لے کر آگئی۔بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں اللہ کی کچہری میں جاکر جواب دینا ہے، امید ہے سپریم کورٹ پاناما کیس میں انصاف کرے گی، کیا کرپٹ حکمرانوں سے ملک ترقی کرسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی فیصلے میں عوام کی مہر نہ ہو وہ قبول نہیں ہوگا، پی ٹی آئی اپنا مقدمہ عوامی کچہری میں لیکر آگئی، ملک کو لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔