گوجرانوالہ(یوا ین پی) گوجرانوالہ پولیس نے شادی کی تقریب میں ڈانس اور ہلہ گلہ کرنے والے چھ خواجہ سرا ؤں سمیت سترہ افراد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ، عدالت نے ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا.تھانہ جناح روڈ پولیس نے گزشتہ رات اہل علاقہ کی شکایت پر بٹ کالونی میں دھاوا بولااورخواجہ سراؤں سمیت شراب کے نشے میں دھت متعدد افراد کوحراست میں لے لیا. رات تھانے میں گزارنے کے بعد ان افراد کی ہوئی عدالت میں پیشی ،جہاں فاضل جج نے چھ خواجہ سرا ؤں سمیت سترہ افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔