جدید اسمارٹ فون ایپلیکیشن کی مدد سے گھر بیٹھے طبی معائنہ کرائیں

Published on December 12, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 796)      No Comments

\"2\"

دوحہ …سائنس کے اس جدید دور میں انسان کے زیرِ استعمال ہر شے اسمارٹ ٹیکنالوجی سے مزین ہو رہی ہے ۔ ایسی ہی ایک جدید اسمارٹ فون ایپلیکیشن کی بدولت طبی معائنہ کرانے کیلئے اب اسپتال جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ گھر بیٹھے تمام طبی معائنہ با آسانی کیا جا سکتا ہے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہونے والی عالمی صحت کانفرنس میں امریکی یونیورسٹی آف پنسلوانیا اورجان ہوپکن یونیورسٹی بالٹی مورکے طالبِ علموں نے ایک ایسی جدید ڈیوائس متعارف کرادی ہے جسے فون سے منسلک کر دینے کے بعد کسی بھی وقت منٹوں میں طبی معائنہ کیا جا سکتا ہے ۔ان با صلاحیت طالبِ علموں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایسی بے شمار ایپلیکیشنز تیار کی ہیں جنکی مدد سے صرف 10منٹ میں کسی بھی شخص کا بلڈ پریشر، دل کی ڈھرکن،الٹرا ساؤنڈ اور دیگر انفیکشنز کا فوری پتہ لگایا جا سکتا ہے جو نہ صرف نہایت سستا اور محفوظ ہے بلکہ انتہائی آسان بھی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes