جینوا(یوا ین پی) چین کے صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں منعقد ہونے والی عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیوای ایف) کے اجلاس میں پہلی بار حصہ لیں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈبلیوای ایف کے اجلاس میں حصہ لینے والے وہ پہلے چینی صدر مملکت ہوں گے۔ وہ 15 سے 18 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کے دورے پر رہیں گے۔