عمران خان،شہباز شریف،بلاول بھٹو،آرمی چیف کا گورنر سندھ کے انتقال پر اظہار افسوس

Published on January 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

0
اسلام آباد: (یو این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گورنر سندھ جسٹس (ر )سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ جاری تعزیتی بیان میں عمران خان نے کہا کہ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونونخوا پرویز خٹک نے گورنر سندھ جسٹس(ریٹائرڈ) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی کہ ﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر اعلی نے ملک و قوم کے لئے جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے پاکستان ایک محب وطن شخصیت سے محروم ہو گیا ہے اور جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی مرحوم کی ملک و قوم کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔بلاول بھٹو نے گورنر سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اللہ پاک مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مرحوم گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم گورنر کی مغفرت، بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مرحوم گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کی وفات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ غمزدہ ہیں اور انہوں نے تعزیتی پیغام میں گورنر مرحوم کے لئے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے، آرمی چیف نے دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Readers Comments (0)