کراچی میں پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا سردی کی چھٹیوں میں ترمیم کا مطالبہ

Published on January 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

school
کراچی (یوا ین پی)پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا سردی کی چھٹیوں میں ترمیم کا مطالبہ کردیا۔ کرچی میں پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو خط ارسال کیا ،جس میں چیئرمین پسما کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم روایتی انداز میں موسم سرما اور گرما کی تعطیلات پر ازسرنو غور کرے۔چیئرمین پسما شرف الزماں نے مقف اپنایا کہ اس سال سردی کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد موسم سرد ہوا ، سردی کے باعث نجی اسکولوں میں حاضری نہ ہونے کے برابرہے، سردی کے باعث زیر تعلیم بچے وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔انکا مزید کہنا ہے کہ والدین کی جانب سے اسکول بندکرنے کا شدید دبا وہے، محکمہ تعلیم صورتحال کا نوٹس لے۔پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ سردی میں شدت کے باعث اسکولوں میں مزید چھٹیاں دی جائیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme