جھنگ(کلیم اللہ خان سیال) مخدوم فیصل صالح حیات کی واپسی سے پیپلز پارٹی ڈویژن بھر میں ایک نئے جذبے سے ابھرے گی۔شاہ جیونہ آمد پر ان کا بھر پور استقبال کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بابر ظہیر چیمہ ،خالد پرویز چوہدری ،ارشد گجر،ذوالفقار احمد چوہدری نے اپنے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو وفاق کو متحد رکھ سکتی ہے۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم فیصل صالح حیات کو پارٹی میں واپس لانے کا دانشمند انہ اقدام ہے۔ان کی واپس سے جھنگ بلکہ ڈویژن میں پیپلز پارٹی طاقت ور بن کر ابھرے گی۔ان رہنماؤں نے کہا کہ مخدوم فیصل صالح حیات کی شاہ جیونہ آمد پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا اس موقع پر جھنگ اور فیصل آباد کے سینئر رہنما بھی موجود ہوں گے مخدوم فیصل صالح حیات کے آنے سے کارکنوں میں زبر دست خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( کلیم اللہ خان سیال) ملتان بلڈنگ گرنے کا آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد ریسکیو کی ٹیم جھنگ پہنچ گئی
میڈ یا کوارڈینئٹر محمد زبیر نے میڈ یا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ علی حسنین کی ہدیات پر گزشتہ روز ملتان میں بلڈنگ گرنے کے آپریشن مکمل کرنے والی ٹیم گزشتہ شب آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد جھنگ پہنچ گئی انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ملتان میں بوسن رود پر بلڈنگ گرنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد ریسکیو 1122جھنگ کی جانب سے سات رکنی ٹیم انسیڈینٹ کمانڈر محمد امین کی سربراہی میں روانہ کی گئی جسمیں ریسکیورز حسینن سلیم ، عمران ظفر ، شہزاد عاصم ، عامر نواز، حسان اوراسحاق شامل تھے گزشتہ رات آپریشن مکمل کرنے کے بعد جھنگ پہنچ گئی آپریشن میں دلجوئی کے ساتھ کام کرنے پر ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے ٹیم کی تعریف کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( کلیم اللہ خان سیال) ریسکیو 1122کے تحت فائر ریسکورز کے لئے ایک روز ہ فائر فائٹنگ ورکشاپ مکمل
میڈیا کورڈینئٹر محمد زبیر کے مطابق گزشتہ روز انچارج ریسکیو 1122جھنگ کی ہدایات پر جھنگ کی تمام لیڈ فائر ریسکیورز کے لئے ایک روزہ ایڈ وانس فائر فائٹنگ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو فائر آفسیر محمد یاسر نے جھنگ کے تمام سات لیڈ فائر ریسکیورز کو فائر فائٹنگ کے حوالے سے جدید تربیت فراہم کی ورکشاپ کے دوران فائر ، ایس سی بی اے، آگ بجھانے کے آلات اور سکوبا کے با رے میں بھی پریکٹیکل بھی کراوئے گئے ورکشاپ کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ریسکیور ز کی بنیادی استعداد کا رکو جانچنا اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرناتھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (کلیم اللہ خان سیال) سرکاری وسائل اور مشینری سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا دینے میں حائل ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ نئے پاکستان کی بنیاد بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے جھنگ کے حلقہ PP-78کے نامزد امیدوار رانا نسیم قادری نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے کہاکہ نواز برادران سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار ہیں جس کے ناقابل تردید ثبوت اے ٹی سی میں دئیے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر حکمران جسے اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں اسے منہ بولی ایڈوانس قیمت ادا کرکے راستے سے ہٹا دیتے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں ظلم کا نظام پنپ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ ظلم کا نظام بدل کررہے گا اور ظالم حکمرانوں کو اپنے کئے کا حساب دینا پڑے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔