پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی زد میں

Published on January 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 730)      No Comments

5
کراچی(یو این پی)   کاروبار کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی زد میں آ گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 3 بالائی حد کھوتا ہوا 49200 پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا۔ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 27 ارب سے زائد روپے ڈوب گئے۔ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 306.52 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 49517.02 پوائنٹس سے کم ہو کر 49210.50 پوائنٹس پر آ گیا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 210.66 پوائنٹس کی کمی سے 26739.23 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 33745.03 پوائنٹس سے گھٹ کر 33650.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جمعہ کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں 27 ارب 60 کروڑ 6 لاکھ 66 ہزار 736 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 98 کھرب 86 ارب 71 کروڑ 35 لاکھ 46 ہزار 655 روپے سے کم ہو کر 98 کھرب 59 ارب 11 کروڑ 28 لاکھ 79 ہزار 919 روپے رہ گیا۔ جمعہ کو مارکیٹ میں 51 کروڑ 42 لاکھ 24 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 23 ارب روپے تک محدود رہی جبکہ جمعرات کے روز 56 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 23 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طور پر 432 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 263 میں کمی اور 8 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے فرسٹ داؤد بینک 2 کروڑ 88 لاکھ، پیس پاک لمیٹڈ 2 کروڑ 46 لاکھ، سوئی سدرن گیس کمپنی 2 کروڑ 41 لاکھ، دیوان سیمنٹ 2 کروڑ 8 لاکھ اور انویسٹ بینک 1 کروڑ 87 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں 136.18 روپے اور پاک ٹوبیکو کے بھاؤ میں 50.29 روپے کا اضافہ جبکہ باٹا پاک کے بھاؤ میں 197.70 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھاؤ میں 89.99 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog