زیارت(یواین پی) دکی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال احتجاجی مظاہر ہ اور ریلی نکالی گئی ،پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔احتجاجی مظاہرے سے ملک شاہ محمد ناصر، عزت خان ناصر، رحمت اللہ و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کی ناکامی ہے ،وارداتیں بڑھنے سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ایک ہفتے کے اندر اندر چوروں کو پکڑ لیں ۔بصورت دیگر اگلے مرحلے کے لئے پہیہ جام سمیت کسی قانونی قدم اٹھانے سے دریغ نہیں کرینگے ۔