بہاولپور میں تین روزہ پولیو مہم (کل )سے شروع ہو گی

Published on January 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

21بہاولپور (یوا ین پی )بہاولپور میں تین روزہ پولیو مہم (کل) پیر سے شروع ہوگی ، اس دوران ضلع بھر کے پانچ سال تک کی عمر کے 597956 بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، یہ مہم پنجاب کے تمام اضلاع میں بھی شروع کی جا رہی ہے، پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع بھر میں 1369 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 1077موبائل ٹیمیں، 157 فکسڈ ٹیمیں، 117 ٹیمیں بس سٹینڈ، ویگن سٹینڈ، ٹول پلازہ وغیرہ میں موجود ہوں گی جبکہ بازاروں میں والدین کے ہمراہ آنے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے 18 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ سہ روزہ مہم کے دوران کسی وجہ کے باعث رہ جانے والے بچوں کو 19 اور 20 جنوری کو مراکز صحت میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme