کوئٹہ(یو این پی)کوئٹہ میں آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو واقعات میں دوپولیس اہلکارشہید ہوگئے جبکہ وزیر اعلی بلوچستان نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سول لائن تھانےکا کانسٹیبل نویدموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا دوسرا فائرنگ کا واقعہ کلی دیبہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارالطاف حسین جاں بحق ہو گیاجبکہ دونوں اہلکاروں کےجسد خاکی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔پولیس ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئےاور علاقے کی ناکہ بند ی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ دوسری طرف وزیراعلی بلوچستان نے شہید پولیس اہلکاروں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔