اسلام آباد(یو این پی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کسانوں کو بلا تعطل کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت کھاد کی طلب اور رسد کا جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں مقامی یوریا سمیت ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن درآمدی یوریا دستیاب ہے۔ درآمدی یوریا کسانوں کو 1200 روپے فی بیگ کے رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جارہا ہے۔ حالیہ بارشوں کا ربیع کی فصل پر مثبت اثر پڑے گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کسانوں کو کھاد کی بلا تعطل فراہم کرنے کےلیے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کو ہدایات جاری کردیں۔ اجلاس میں وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔