فیس بک استعمال کرنے والے ہوشیار باش

Published on January 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

B84HCD young woman looking at Facebook website on laptop computer. Image shot 2008. Exact date unknown.

اسلام آباد(یو این پی) فیس بک انتظامیہ نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سماجی میل جول کی ویب سائیٹ فیس بک کی انتظامیہ نے جرمن زبان کے پیجز جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے مہم شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔ یہ اقدام اس برس جرمنی میں ہونے والے انتخابات کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ اہم بات ہے کہ جو رپورٹس اور خبریں فیس بک پر شائع کی جائیں ان کی تصدیق بھی کی جا سکے۔ جرمن سیاست دانوں نے انتباہ کیا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں اور بعض ممالک پارلیمانی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے جعلی خبروں کا سہارہ لے سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog